امریکی ویزہ قواعد: ’حاملہ کا داخلہ منع ہے‘
Reading Time: < 1 minuteامریکہ نے سال 2020 میں نئے ویزہ قواعد متعارف کرائے ہیں جن کے تحت ٹرمپ انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسی خواتین کو ویزہ نہیں دیا جائے گا جو حاملہ ہوں۔
شائع کیے جانے والے نئے رولز میں کہا گیا ہے کہ ویزہ افسر درخواست دہندہ کے بارے میں جائزہ لے گا کہ کیا وہ ’بچہ پیدا کرنے کے لیے ویزہ‘ تو نہیں لے رہی۔
ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق بہت سی خواتین صرف بچہ پیدا کرنے کے لیے امریکہ کا سیاحتی ویزہ حاصل کرتی ہیں تاکہ ان کے ’مستقبل‘ کو امریکی پاسپورٹ ملے۔
نئے قواعد میں یہ واضح نہیں کہ ویزہ افسر یا قونصلر یہ کیسے معلوم کرے گا کہ درخواست دہندہ کے ذہن میں ایسا کوئی منصوبہ ہے۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد غیر ملکی تارکین وطن اور امریکہ کے پڑوسی ملکوں کے شہریوں کے امریکہ داخلے پر سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں اور ان کو کئی مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔
Array