عالمی خبریں

ہلاکت خیز چینی وائرس سے دنیا خوفزدہ

جنوری 24, 2020 < 1 min

ہلاکت خیز چینی وائرس سے دنیا خوفزدہ

Reading Time: < 1 minute

دنیا کے گنجان آباد ملک چین نے نئے مہلک ’کرونا وائرس‘ سے متاثر شہر ووہان کو بند کر دیا ہے اور مقامی افراد کی دوسرے شہروں کے افراد سے رابطہ کو منقطع کیا ہے۔ چین نے تصدیق کی ہے کہ وائرس سے 25 افراد ہلاک جبکہ 870 متاثر ہوئے ہیں۔

چین کے ’کرونا وائرس‘ سے دنیا بھر کے ممالک میں خوف پھیلا ہوا ہے اور اس وائرس کی روک تھام اور اس سے بچنے کے لیے طبی ماہرین کوشاں ہیں۔

پاکستان میں ایک محتاط اندازے کے مطابق اس وقت تین لاکھ چینی باشندے مقیم ہیں جبکہ حکام نے ایئرپورٹس پر چین سے آںے والی فلائٹس کے مسافروں کے لیے طبی تجزیے اور سکیننگ روم سے گزرنا لازمی قرار دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق وائرس کا سبب بننے والا پیتھوجن بالکل نیا ہے اور یہ کرونا وائرس کی ایک قسم ہے۔ کرونا، وائرسز کی وہ فیملی ہے جس میں عام بخار کا سبب بننے والے وائرس سے لے کر ریسپائریٹری سینڈروم (سارس) شامل ہے جس سے 2002 اور 2003 کے دوران چین میں 349 اور ہانگ کانگ میں 299 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق پہلے ہفتے کے دوران اس وائرس سے چین کے 11 ملین کی آبادی والے شہر ووہان سمیت دنیا بھر میں 17 افراد ہلاک اور 570 سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ متاثرین کی اکثریت کا تعلق ووہان سے ہی ہے۔

خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ مہلک وائرس چین کے علاوہ دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی پھیل چکا ہے۔ پاکستان میں بھی حکام اس وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے متنبہ کر چکے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے