بنگلہ دیش کو شکست، سیریز پاکستان کے نام
Reading Time: < 1 minuteپاکستان نے دوسرے ٹی20 میچ میں بنگلہ دیش کو نو وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں پر مشتمل سیریز جیت لی ہے۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں 137 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کپتان بابر اعظم اور محمد حفیظ نے پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچریاں سکور کیں۔
محمد حفیظ نے 49 گیندوں پر 67 اور کپتان بابر اعظم نے 44 گیندوں کا سامنا کرکے 66 رنز بنائے۔
کپتان بابر اعظم اور نئے بیٹسمین احسان علی نے پاکستانی اننگز کا آغاز کیا تاہم احسان علی بغیر کوئی رن بنائے شفیع الاسلام کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے۔
تمیم اقبال 65 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ عفیف حسین نے 21 اور کپتان محمود اللہ نے 12 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے دو جبکہ شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور شاداب خان ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو 66 رنز کی اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔