متفرق خبریں

ڈیڑھ لاکھ ملازمین کے خلاف کارروائی؟

جنوری 29, 2020

ڈیڑھ لاکھ ملازمین کے خلاف کارروائی؟

وزیراعظم کے معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری ملازمین کے خلاف ایف آئی اے کارروائی کرے گا۔ ملازمین کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرائے جائیں گے، افسوس ہے غریبوں کے پروگرام میں سرکاری ملازمین نے کرپشن کی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے سرکاری افسران اور ان کی بیگمات نے فائدہ اٹھایا ہے۔ یہ پروگرام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں کے لیے تھا۔ افسوس کہ یہ پروگرام بھی کرپشن کی نذر ہو گیا۔ ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی کے لیے ایف آئی اے کو تحقیقات کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر مختلف گریڈز کے ایک لاکھ چالیس ہزار سرکاری ملازمین نے بی آئی ایس پی سے فائدہ اٹھایا۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاوہ وفاق کے ملازمین بھی شامل ہیں۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کرپشن کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، سسٹم میں موجود خرابیوں کی وجہ سے کرپٹ عناصر فائدہ لے لیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کرپشن کے خلاف کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے