عالمی خبریں

ترکی، سعودیہ سے 56 پاکستانی ڈی پورٹ

جنوری 30, 2020

ترکی، سعودیہ سے 56 پاکستانی ڈی پورٹ

ترکی اور سعودی عرب نے غیر قانونی طور پر مقیم 56 پاکستانیوں کو واپس بھیج دیا ہے۔

ترکی سے ڈی پورٹ ہونے والے 42 اور سعودی عرب سے 14 پاکستانی نجی ائیرلائنز کی پروازوں سے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر پہنچے جہاں پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے ڈی پورٹیز کے دستاویزات کی چھان بین کی۔

ایف آئی اے امیگریشن حکام نے نامکمل سفری دستاویزات پر ترکی سے ڈی پورٹ ہونے والے 25 اور سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 14 پاکستانیوں کو مزید تفتیش کے لیے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا۔

حکام نے 17 پاکستانیوں کوسفری دستاویزات کی چھان بین کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے