متفرق خبریں

پاکستان کی چین کے ساتھ پروازیں معطل

جنوری 31, 2020

پاکستان کی چین کے ساتھ پروازیں معطل

کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر پاکستان اور چین کے درمیان براہ راست فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان فضائی آمدورفت دو فروری تک معطل رہے گی۔

اس حوالے سے پاکستان میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

پاکستانی حکام نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے پاکستان اور چین کے درمیان براہ راست فلائٹ آپریشن معطل کیا ہے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان براہ راست پروازیں دو فروری تک معطل رہیں گی۔

سول ایویشن اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ حفاظتی اقدامات کے تحت کیا گیا۔ نئےاحکامات کے مدنظرکسی بھی ایئرپورٹ سے چین کے لیے براہ راست پروازیں آپریٹ نہیں کی جائیں گی۔

سول ایویشن کےایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے سرکاری طور پر تمام ایئرپورٹس منیجرز کو اس حوالے سے احکامات جاری کیے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے