پاکستان

’سال میں مدینہ کی ریاست نہیں بن سکتی‘

جنوری 31, 2020

’سال میں مدینہ کی ریاست نہیں بن سکتی‘

پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت نے پارلیمان کے ایوان زیریں قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ ایک سال کے اندر مدینہ کی ریاست نہیں بنتی۔

جمعے کو پارلیمانی امور کے وزیر علی محمد خان نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران کہا کہ پاکستان میں پہلا وزیراعظم آیا جس نے مسجد کے منبر پر ہونے والی ریاست مدینہ کی باتیں کی ہیں۔

علی محمد خان نے کہا کہ تبدیلی آئی ہے جس پر رکن اسمبلی فیاض الدین شیخ نے کہا کہ پچاس لاکھ گھروں کی بات کی جاتی ہے، سترہ ماہ میں ایک اینٹ نہیں لگی۔

علی محمد خان نے جواب دیا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کام کر رھی ہے جلد گھروں کی تعمیر کا سلسلہ شروع ہوجائے گا، اب تک 20 لاکھ درخواستیں مل چکی ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے