پاکستان

بی آر ٹی سپریم کورٹ پہنچ گئی

جنوری 31, 2020

بی آر ٹی سپریم کورٹ پہنچ گئی

پاکستان کے شہر میں تحریک انصاف حکومت کے بدنام زمانہ میٹرو بس سروس پراجیکٹ (پشاور بی آر ٹی منصوبہ) میں تاخیر کا معاملہ ملک کی سب سے بڑی عدالت پہنچ گیا ہے۔

سپریم کورٹ میں پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف حکومت کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ پیر کو سماعت کرے گا۔ اپیلیں خیبر پختونخوا حکومت اور پشاور ترقیاتی ادارے نےدائر کی ہیں۔

عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل کی پی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کیے ہیں۔

واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے منصوبے میں تاخیر پر ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے