پاکستان24 متفرق خبریں

پٹرول چھ پیسے سستا نہ ہو سکا

جنوری 31, 2020

پٹرول چھ پیسے سستا نہ ہو سکا

پاکستان میں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فروری کے مہینے میں بھی جنوری کے نرخوں پر ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنے والی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے وفاقی حکومت کو تجویز دیتے ہوئے سفارش کی تھی کہ عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کے بیرل کی قیمت گرنے کے بعد ملک میں پٹرول چھ پیسے سستا کیا جائے۔

چھ پیسے پٹرول سستا کرنے کی تجویز پر پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین نے تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی اور پالیسیوں پر تنقید اور طنز کرتے ہوئے دلچسپ اعداد و شمار پیش کیے تھے جس سے مہنگائی کو کم کیا جا سکے۔

جمعے کی رات فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو فروری میں بھی جنوری کی سطح پر ہی برقرار رکھا جائے گا۔

پاکستان میں اس وقت پٹرول کا سرکاری نرخ 116 روپے 60 پیسے لٹر ہے تاہم وفاقی دارالحکومت میں یہ کم از کم 117 روپے دس پیسے میں لٹر مل رہا ہے۔ ملک میں ڈیزل کی سرکاری قیمت فی لٹر قیمت 127 روپے 26 پیسے ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے