پاکستان

’کام مشرف اور باجوہ صاحب نے کیے‘

فروری 1, 2020

’کام مشرف اور باجوہ صاحب نے کیے‘

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے سپیکر اسمبلی پرویز الہٰی نے ایوان میں کرتار پور راہداری کا کریڈٹ عمران خان اور تحریک انصاف کی حکومت کو دینے والے سکھ رکن کو سخت سست سنانے کے بعد کہا ہے کہ وہ ریکارڈ درست کریں کہ ’اصل کریڈٹ باجوہ صاحب کا ہے۔‘

پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ اگر باجوہ صاحب نہ کرتے تو یہ کام قیامت تک نہیں ہو سکتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ باجوہ صاحب نے جب پہلی جھپی ڈالی تھی تب یہ کام ہو گیا تھا۔

ق لیگ کے رہنما کا یہ پنجاب اسمبلی میں سپیکر کی کرسی پر بیٹھے یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

پنجاب میں اہم اور اسٹیبلشمنٹ کے قریب سمجھے جانے والے سیاست دان پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ جب وہ وزیراعلیٰ تھے تو پرویز مشرف کی وجہ سے کام ہوئے۔ ’کام کے لیے اداروں کا ساتھ چاہیے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے