پاکستان

کورونا: چترال میں فیس بک پوسٹ پر مقدمہ

فروری 4, 2020

کورونا: چترال میں فیس بک پوسٹ پر مقدمہ

عظمت گل ۔ صحافی / پشاور

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں کرونا وائرس کی افواہ پھیلانے کے الزام میں شہری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر پولیس نے دروش علاقے سے تعلق رکھنے والے ارشاد مکرر نامی شہری کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

انتظامیہ کے مطابق شہری ارشد مکرر نے گزشتہ روز دروش گاؤں کے قریب پراجیکٹ پر کام کرنے والے چینی باشندے کی ہسپتال میں بلا اجازت تصویر بنا کر فیس بک پر پوسٹ کی تھی اور ممکنہ کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کی سوشل میڈیا پوسٹ کی تھی۔

چترال کے اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق فیس بک پوسٹ کی وجہ سے چترال کے شہریوں میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کی گئی۔

چترال کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے پولیس حکام کو ایک خط کے ذریعے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے کہا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے