پاکستان

حمزہ شہباز کی ضمانت منظور

فروری 6, 2020

حمزہ شہباز کی ضمانت منظور

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو لاہور ہائیکورٹ نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

جمعرات کو ضمانت کی درخواست پر سماعت میں دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کی۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس چودھری عبدالعزیز پر مشتمل بنچ نے حمزہ شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ یہ بتائیں کیس کی تفتیش کس نے کی، کیس میں تفتیش کا لیول ہے آپ سب کو پرائیڈ آف پرفارمینس ملنا چاہیے۔

جسٹس نقوی کا کہنا تھا کہ یہاں دس ہزار بندہ بھی آجائے ہمیں پرواہ نہیں، جس کی ضمانت بنتی ہے اسے دیں گے، ہم اپنے رب کو جوابدہ ہیں، کیا آپ سمجھتے ہیں کہ عدالتیں بے خبر ہیں۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے نیب سے کہا کہ جس طرح آپ لوگوں نے تفتیش کی کیا کام ایسے ہوتا ہے؟

عدالت نے حمزہ شہباز کی رمضان شوگر مل ریفرنس میں ضمانت منظور کی جبکہ منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات میں 11 فروری تک سماعت ملتوی کر دی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے