پاکستان

سات سالہ لڑکی کو ونی کرنے والے گرفتار

فروری 6, 2020

سات سالہ لڑکی کو ونی کرنے والے گرفتار

سید نعمان شاہ ۔ صحافی / مانسہرہ

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے علاقہ تھانہ شنکیاری کی حدود میں خاتون کی موبائل سے تصویر بنانے پر 13 رکنی جرگہ نے ملزم کی سات سالہ بھتیجی کو ونی کرکے دو لاکھ روپے جرمانہ وصول کرنے کا حکم دیا ہے۔

سات سالہ بچی کے نکاح کی خبریں منظر عام پر آنے پر ڈی پی او مانسہرہ نے نوٹس لیتے ہوئے 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔

ڈی پی او کی ہدایت پر پولیس نے نکاح کی تقریب پر چھاپہ مارا اور جرگے کے 13 ممبران میں سے چار کو گرفتار کر لیا۔ ونی کی جانے والی معصوم بچی کا نکاح پڑھانے والے مولوی اور دیگر جرگہ ممبران کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے مار رہی ہے۔

ایس ایچ او عامر خان نے بتایا کہ پولیس نے نکاح نامہ اور نکاح خواں کے رجسٹر کو بھی قبضہ میں لیا ہے۔

جرگہ نے سات سالہ بچی کو اس کے چچا کے جرم کی پاداش میں ونی کیا، جرگے نے سات سالہ بچی کو ونی قرار دے کر اس کا نکاح مخالف گھرانے کے ایک شخص سے کرایا۔

لڑکی کے چچا نے کچھ عرصہ قبل ایک خاتون کی تصویر بنائی تھی جس کی پاداشت میں جرگے نے ایک معصوم بچی کیا اور ملزم سے دو لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا۔

لڑکی کے والد کا محمد نزیر کا کہنا تھا کہ جرگہ کے ممبران نے مجھے دھمکی دی کہ اگر میں نے اگر اپنی ایک مزید بچی ونی نہ کی اور دو لاکھ روپے مزید نہ دیے تو وہ میری بیٹی کو قتل کر دیں گے۔جرگہ نے یہ بھی دھمکی دی کہ وہ میرے بھائیوں کی بیویوں کو بھی اغواء کریں گے۔

مانسہرہ پولیس کے ترجمان نے مزید تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ مانسہرہ کے علاقہ تھانہ شنکیاری کی حدود میں سات سالہ بچی کو ونی کرنے کے کیس میں تھانہ شنکیاری میں 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے جن میں سے تین ملزمان گرفتار کو گرفتار کر لیا گیا ہے واقعہ کا ڈی پی او مانسہرہ صادق بلوچ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل شنکیاری راجہ محبوب کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی۔

مدعی محمد نذیر عرف ریاض ولد میاں گل نے تھانہ شنکیاری میں رپورٹ درج کرائی کہ گزشتہ بڑی عید کے دنوں میرے بھائی آصف کےموبائل فون میں گلشن بی بی زوجہ ریاست ولد جہانزیب کی تصویریں دیکھنے پر گلشن بی بی کے سسر حہانزیب اور خاوند ریاست ہمارے گھر آئے اور ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

بعد ازاں جرگے میں یہ فیصلہ کیا کہ میری بیٹی صدرہ بی بی جس کی عمر 7سال ہےکا رشتہ اور دولاکھ روپے بطور جرمانہ ادا کرنا ہونگے۔اور اسی روز نکاح خواں مولوی محمد اشرف کو بلا کر نکاح رجسٹرار محمد جاوید سے نکاح کےکاغذات منگوا کر زبردستی میری بیٹی کا نکاح رضوان ولد جہانزیب سے پڑھایا گیا۔اورہمیں دھمکی دی گئ کہ اگر آپ نے پولیس کو یا کسی کو بھی اس معاملے کے بارے میں بتایا تو اپکو گاؤں سے نکال دیا جائے گا۔

مدعی کی رپورٹ پر تھانہ شنکیاری میں مقدمہ علت نمبر 130 زیر دفعہ 310A/506/34PPC کے تحت مقدمہ درج کرکے 3 ملزمان ملک آمان ولدعلی خان، تاج محمد ولد خان جی اور قاری محمد جاوید ولدمحمد ایوب کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے