پاکستان24 متفرق خبریں

کیا ”مہمان“ کو فرار کرا دیا گیا؟

فروری 6, 2020

کیا ”مہمان“ کو فرار کرا دیا گیا؟

تین برس سے پاکستان کی فوج کی تحویل میں رہنے والے پاکستانی طالبان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے فرار کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

جمعرات کو بعض صحافیوں نے ٹوئٹر پر ایک آڈیو پیغام شیئر کیا ہے جس میں مبینہ طور پر تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ 

آزاد ذرائع سے احسان الللہ کے فرار کی تصدیق نہیں ہو سکی اور فوج کا شعبہ تعلقات عامہ بھی خاموش ہے۔

رسول داوڑ اور احسان ٹیپو محسود کی جانب سے شیئر کی گئی آڈیو کی تصدیق نہیں کی جا سکی کہ مذکورہ پیغام میں موجود آواز احسان اللہ احسان کی ہی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ انڈین اخبار سنڈے گارڈین نے سب سے پہلے احسان اللہ کے فرار کی خبر شائع کی تھی جس کی پاکستان کے فوجی حکام نے تاحال تردید نہیں کی۔

سنہ 2016 میں گرفتاری دینے کے بعد احسان اللہ احسان کا جیو نیوز پر اینکر سلیم صافی کے ذریعے انٹرویو کرایا گیا جس کے خلاف سول سوسائٹی نے سخت احتجاج کیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے