پاکستان

گوجرانوالہ: طالبات کو ہراساں کرنے والے گرفتار

فروری 9, 2020

گوجرانوالہ: طالبات کو ہراساں کرنے والے گرفتار

حمزہ قمر ۔ صحافی / گوجرانوالہ

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں طالبات پر پٹرول چھڑکنے اور حراساں کرنے والے گروہ کے چار ارکان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، ملزمان طالبات سے فون نمبر مانگتے نہ دینے پر تیزاب اور پٹرول کی دھمکیاں دیتے تھے۔

تھانہ صدر پولیس نے طالبات کو ہراساں کرنے والے گروہ کے چاروں ارکان کو گرفتار کر لیا ہے پانچ روز قبل چندا قلعہ کے قریب موٹر سائیکل سوار چھ لڑکوں بلال، اسامہ، حسنین اور ان کے تین ساتھیوں نے نجی کالج کی ویگن کو روک طالبات سے نمبر کا مانگا، جواب نہ ملنے پر ملزمان ویگن میں سوار طالبات پر پٹرول چھڑک کر فرار ہو گئے۔

متاثرہ طالبات کا کہنا ہے کہ روز ہماری ویگن روک کر ہم سے نمبر مانگتے ہیں جواب دینے پر تیزاب اور پٹرول پھینکنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔

دوسری جانب تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے موبائل فونز سے طالبات کی تصاویر بھی ملی ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے