افغانستان کی جیلوں میں 308 پاکستانی قید
پاکستان کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ افغانستان کی مختلف جیلوں میں 308 پاکستانی قیدی موجود ہیں۔
وزارت خارجہ نے ایوان کو تحریری جواب میں بتایا ہے کہ سال 2018 سے اب تک افغان جیلوں سے 52 پاکستانی رہا ہو کر پاکستان پہنچے ہیں۔

