متفرق خبریں

شوکت صدیقی کی اپیل سماعت کے لیے مقرر

فروری 10, 2020

شوکت صدیقی کی اپیل سماعت کے لیے مقرر

پاکستان کی سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے برطرف جج شوکت عزیز صدیقی کی عہدے سے ہٹانے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔

سابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے عہدے سے ہٹانے کی اپیل دو ہزار اٹھارہ میں دائر کی تھی.

جہانزیب عباسی

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بنچ 13 فروری کو اپیل پر سماعت کرے گا۔ جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس فیصل عرب لارجر بنچ میں شامل ہیں.جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل بھی پانچ رکنی لارجر بنچ میں شامل ہیں۔

شوکت عزیز صدیقی کو آئی ایس آئی کی عدالتی معاملات میں مداخلت والی تقریر پر جوڈیشل کونسل نے عہدے سے ہٹانے سفارش کی تھی. شوکت صدیقی نے بطور جج اسلام آباد ہائی کورٹ عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے