کابل: خودکش حملے میں پانچ ہلاک
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ملٹری اکیڈمی کو ایک خودکش حملہ آور نے نشانہ بنایا ہے جس میں پانچ افراد کے مارے جانے کی حکام نے تصدیق کی ہے۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مارے جانے والے پانچ افراد میں عام شہری بھی شامل ہیں۔
افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ زخمیوں کی تعداد زیادہ ہے۔

