پاکستان24 متفرق خبریں

’حکومت مہنگائی کی کمر توڑ دے گی‘

فروری 11, 2020

’حکومت مہنگائی کی کمر توڑ دے گی‘

پاکستان کی وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کابینہ کے کے فیصلوں سے کمر توڑ مہنگائی کی کمر ٹوٹ جائے گی۔

منگل کی شام اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بیس کلو کا آٹے کا تھیلا 800 روپے میں دستیاب ہو گا اور چینی کی برآمد پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے اقدامات سے چاول اور دال کی قیمتوں میں کمی آئے گی جبکہ یوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن کوآئندہ  پانچ ماہ تک ماہانہ دو ارب سبسڈی فراہم کی جائےگی۔

مسز اعوان کے مطابق دالوں کی قیمتوں میں 15سے 20 روپے کمی کی جائے گی۔ ’دو ہزار یوتھ سٹورز کھولے جائیں گے جس سے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کا موقع ملے گا۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے