کرنل انعام کے مقدمے کی سماعت
پاکستان میں لاپتہ افراد کی وکالت کرنے والے کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کی رہائی کے فیصلے کے خلاف حکومت اور وزارت دفاع کی اپیلوں کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل ایک بار پھر سپریم کورٹ میں پیش نہ ہوئے۔
جمعے کو سپریم کورٹ کے بینچ کو بتایا گیا کہ اٹارنی جنرل کیپٹن ریٹائرڈ انور منصور خان ملک سے باہر ہیں۔
اسلام آباد میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کو وزرات دفاع کے حکام اور سرکاری وکیل نے بتایا کہ مقدمے کی سماعت ملتوی کی جائے۔
عدالت سے درخواست کی گئی کہ مقدمے کو آئندہ ہفتے منگل یا بدھ تک ملتوی کی جائے۔
عدالت نے اٹارنی جنرل کی مقدمہ ملتوی کرنے کی تحریری استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18 فروری تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے کرنل انعام الرحیم کی حراست کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔
وزارت دفاع نے چند شرائط پر ان کو رہا کیا ہے۔ انعام الرحیم کو گزشتہ سال دسمبر کے وسط میں ان کے گھر سے رات کی تاریکی میں اغوا کیا گیا تھا۔

