پاکستان

پاکستان بار نے سوشل میڈیا قوانین مسترد کر دیے

فروری 14, 2020

پاکستان بار نے سوشل میڈیا قوانین مسترد کر دیے

پاکستان بار کونسل نے سوشل میڈیا کے نئے قوانین مسترد کرتے ہوئے حکومت سے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جہانزیب عباسی

پاکستان بار کونسل کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مبینہ طور پر نئے سوشل میڈیا قوانین کا مقصد بڑے پیمانے پر سنسر شپ اور آزادی رائے پر پابندی ہے، پارلیمنٹ، سینیٹ اور صوبائی اسمبلیاں نئے قوانین کو مسترد کر دیں۔

پاکستان بار کونسل کی طرف سے جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا سیاسی جماعتیں بھی سنسر شپ کے خلاف آواز بلند کریں،ظالمانہ قوانین کے خلاف سیاسی طاقتیں مزاحمت کریں،مبینہ طور پر نئے قوانین کا مقصد صحافیوں کی زبان بندی اور سنسر شپ ہے،صورتحال پر سخت تشویش ہے.

پاکستان بار کونسل کا کہنا ہے کہ نئے قوانین اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر بنائے گئے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا قوانین بادی النظر میں آزادی رائے روکنے کے مترادف ہیں،سوشل میڈیا کے نئے منظور ہونے والے قوانین آئین کے آرٹیکل 14،19 اور 19A سے متصادم ہیں،نئے قوانین بین الاقومی قانون اور معاہدوں کے بھی خلاف ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے