نیب کے شریف فیملی کے دفاتر پر چھاپے
پاکستان میں احتساب کے قومی ادارے نیب نے لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی فیملی کے دفاتر پر چھاپے مارے ہیں۔
نیب کے مطابق چھاپے 55 کے اور 91 ایف دفاتر پر مارے گئے اور حکام نے کمپیوٹر اور دیگر سامان تحویل میں لیا۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے قومی احتساب بیورو کے چھاپے کی مذمت کی ہے اور اسے تحریک انصاف کی حکومت کی بوکھلاہٹ قرار دیا ہے۔

