پاکستان24 متفرق خبریں

عدلیہ کو اداروں کی مداخلت سے بچنا ہوگا: جسٹس سیٹھ

فروری 15, 2020

عدلیہ کو اداروں کی مداخلت سے بچنا ہوگا: جسٹس سیٹھ

پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے کہا ہے کہ عدلیہ کو ان اداروں کی مداخلت سے بچنا ہوگا جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہی رہنمائی کر سکتے ہیں۔

جہانزیب عباسی

اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ کا کہنا تھا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ ماتحت عدلیہ پر محکمے دباؤ ڈالتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی طاقت اعتماد ہے، عدلیہ کا بھی دیگر اداروں کی طرح احتساب ہونا چاہیے، عدلیہ کو انتظامی سطح پر بھی اصلاحات کی ضرورت ہے، عدلیہ کے رجسٹرار ماتحت عدلیہ میں خود اعتمادی پیدا کرنے کا سبب ہیں۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ آل پاکستان رجسٹرار کو درپیش چیلنجز سے متعلق کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے