پانچ ٹن کوکین پکڑی گئی
Reading Time: < 1 minuteبراعظم امریکہ کے ملک کوسٹا ریکا میں حکام نے پانچ ٹن کوکین سے بھرا کنٹینر قبضے میں لیا ہے جس کو نیدر لینڈ بھیجا جانا تھا۔
وزیر داخلہ مائیکل روجاس کے مطابق یہ ملکی تاریخ کی منشیات سب سے زیادہ مقدار ہے جو پکڑی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ کوکین کو مصنوعی پھولوں کی ایک شپمنٹ میں چھپایا گیا تھا اور یہ لیمن بندرگاہ سے نیدر لینڈ کی بندرگاہ روٹر ڈیم بھیجی جا رہی تھی۔
پولیس نے ایک 46 سالہ مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کیا ہے۔
حکام کے مطابق شپمنٹ کو جمعہ کے روز مشتبہ سمجھ کر روکا گیا اور تلاشی پر کوکین سے بھرے 202 سوٹ کیس میں جن میں پانچ ہزار 48 کلو کے پیکٹس تھے۔
واضح رہے کہ براعظم وسطی امریکہ کو منشیات کا گڑھ سمجھا جاتا ہے جہاں سے یہ امریکہ اور یورپ کو بھیجی جاتی ہے۔
Array