کابل میں نشے کے عادی نو افراد قتل
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نامعلوم مسلح افراد نے منشیات کے عادی نو بے گھر افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔
افغان ذرائع ابلاغ نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ میں نشے کے عادی افراد کے خلاف منظم تشدد کا یہ ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان کو دنیا میں مشیات اور افیون پیدا کرنے والا بڑا ملک قرار دیا جاتا ہے۔
کابل میں پولیس کے مطابق ہفتے کی رات کو پیش آنے والے اس واقعے کے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے نشے کے عادی افراد کو کیوں مارا۔

