متفرق خبریں

کابل میں نشے کے عادی نو افراد قتل

فروری 16, 2020

کابل میں نشے کے عادی نو افراد قتل

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نامعلوم مسلح افراد نے منشیات کے عادی نو بے گھر افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

افغان ذرائع ابلاغ نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ میں نشے کے عادی افراد کے خلاف منظم تشدد کا یہ ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کو دنیا میں مشیات اور افیون پیدا کرنے والا بڑا ملک قرار دیا جاتا ہے۔

کابل میں پولیس کے مطابق ہفتے کی رات کو پیش آنے والے اس واقعے کے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے نشے کے عادی افراد کو کیوں مارا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے