صحافی فصیح الرحمان چل بسے
پاکستان میں اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں صحافی فصیح الرحمان حرکت قلب بند ہونے سے چل بسے۔
فصیح الرحمان روزنامہ جنگ اور دی نیوز سے وابستہ رہے۔
اسلام آباد کے سینیئر صحافیوں نے فصیح الرحمان کی موت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
مطیع اللہ جان، مبشر زیدی، مرتضی سولنگی، اعزاز سید، عمار مسعود اور عبدالقیوم صدیقی نے فصیح الرحمان کی موت پر سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات میں دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کو شائستہ و نفیس انسان کہا ہے۔

