آسٹریلیا کے جنگلوں میں آگ کیسے بھڑکی؟
آسٹریلیا نے تین صوبوں کے جنگلوں میں دنیا کی تاریخ کی بدترین آگ کی قومی سطح پر تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔
آسٹریلوی خبر رساں اداروں کے مطابق وزیراعظم سکاٹ موریسن نے قومی سطح پر تحقیقات کا اعلان کیا۔
جنگلات میں وسیع پیمانے پر لگی آگ سے ایک کروڑ ایکڑ رقبہ جل کر راکھ ہوا۔ 30 افراد ہلاک جبکہ ہزاروں گھر تباہ ہوئے۔
تحقیقاتی رائل کمیشن قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کرے گا اور یہ تجویز دے گا کہ کیسے قدرتی آفات کے لیے تیار رہا جائے۔

