پاکستان بار کا جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ
اعلی عدلیہ اور ججوں پر الزام کی تحقیقات کے لیے پاکستان بار کونسل نے اعلیٰ سطح کا جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹ: جہانزیب عباسی
پاکستان بار کونسل کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سابق اٹارنی جنرل نے ٹی وی چینلز پر آ کر بیان دیا کہ وفاقی حکومت اور متعلقہ وزراء ان کے اپنائے گئے موقف سے پیشگی آگاہ تھے، لگتا ہے وزیر قانون فروغ نسیم عدلیہ کے خلاف سازش کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔
پاکستان بار کونسل کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف صدارتی ریفرنس اور مشرف غداری کیس میں وزیر قانون فروغ نسیم کا کردار مشکوک رہا،مدت ملازمت میں توسیع کے مقدمے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا وکیل بننا وزیر قانون فروغ نسیم کو مشکوک بناتا ہے،وزیر قانون فروغ نسیم نے ہمیشہ غیر جمہوری قوتوں کا ساتھ دیا، غیر جمہوری قوتوں کیلئے خدمات پیش کیں.
پاکستان بار کونسل نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کو کابینہ سے نکالیں اس سے قبل کے دیر ہو جائے.

