پاکستان

شوگران میں ہیلی سکی کے مقابلے

فروری 22, 2020

شوگران میں ہیلی سکی کے مقابلے

سید نعمان شاہ ۔ صحافی / مانسہرہ

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں ہزارہ ڈویژن کے حسین سیاحتی مقام وادی شوگراں میں جاری چھ روزہ انٹرنیشنل ہیلی سکی مقابلے اختتام پذیر ہو گئے۔ مقابلوں میں دنیا کے 11 ممالک سے 60 غیرملکی اسکیئرز اور اعلی حکام نے شرکت کی۔

ہیلی سکی مقابلے 16 تا 22 فروری ھزارہ ڈویژن کی حسین وادی شوگراں میں منعقد ہوئے۔ مقابلوں کا انعقاد افنٹی اور آئی ایس پی آر کے اشتراک سے کیا گیا۔ مہم جوئی پر مبنی کھیلوں کے انعقاد کا مقصد پاکستان کی خوبصورتی اور سیاحت کا فروغ تھا۔

ایونٹ میں آسٹریلیا، فرانس، جرمنی، اٹلی، سپین، سوئٹزر لینڈ، برطانیہ، امریکا کے شہری شریک ہوئے۔ سپین اور اٹلی کے سابق وزرائے اعظم ہیلی سکی سے لطف اندوز ہونے والوں میں شامل تھے۔ ہیلی سکی کیلئے سابق آسٹریلوی وزیر خارجہ اور برطانوی کھلاڑی، کرکٹر ڈیوڈ گاور موجود تھے۔

ہیلی سکی کیلئے آنے والے گروپ کے ارکان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی۔

گروپ نے آئی ایس پی آر کا دورہ بھی کیا جہاں اُنہیں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں ملک میں دہشتگردی کیخلاف کامیاب کاوشوں سے آگاہ کیا گیا اور پاکستان میں کھیل و سیاحت کیلئے بہترین ماحول پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے