پاکستان کی معاشی صورتحال کی تصویر
پاکستان میں معاشی صورتحال تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد بدتر ہوتی جا رہی ہے اور اپنے منشور میں ایک کروڑ گھر بنانے کا دعوی کرنے والی جماعت کے پہلے سال اقتدار میں رہنے کے دوران دس لاکھ افراد بے روزگار ہوئے ہیں۔
معاشی ماہرین کے مطابق رواں برس مزید 12 لاکھ افراد بے روزگار ہوں گے اور کئی کاروبار بند ہو جائیں گے۔
اس دوران حکومت نے مرغیوں اور انڈوں کے بعد عوام میں بھینسیں تقسیم کرنے کی سکیم کا آغاز کیا ہے۔

