پاکستان

بحریہ ٹاؤن نے تاحال 57 ارب جمع کرائے ہیں

فروری 25, 2020

بحریہ ٹاؤن نے تاحال 57 ارب جمع کرائے ہیں

سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاون کراچی کے خلاف دیے گئے فیصلے پر عملدرآمد کیس کی سماعت میں بتایا گیا ہے کہ اب تک صرف 57 ارب روپے جمع کرائے گئے ہیں۔

جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل نے بحریہ ٹائون سے وصول ہونے والی رقم کے معاملے پر معاونت کے لیے عدالت سے وقت مانگ لیا۔

جسٹس اعجاز الحسن نے کہا کہ ابهی تو پورا پیسہ آیا ہی نہیں، پورے پیسے آ جائیں تو دیکهیں گے یہ پیسہ وفاق کو جانا ہے یا سنده کو جانا ہے۔ جسٹس فیصل عرب نے استفسار کیا کہ بظاہر سندھ کے پیسے پر وفاق کیسے دعوی کر سکتا ہے۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید نے دلائل دیے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے، عدالت معاونت کے لیے مہلت دے۔

بحریہ ٹاون کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بحریہ ٹائون اب تک 57 ارب روپے سپریم کورٹ میں جمع کروا چکا ہے۔

جسٹس اعجاز الحسن نے ریمارکس دیئے کہ ابهی تو بڑا لمبا راستہ پڑا ہے۔

بحریہ ٹائون عمل درامد کیس کی سماعت 10 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔
.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے