پاکستان

پی ایس ایل: بلیک ٹکٹس والے گرفتار

فروری 26, 2020

پی ایس ایل: بلیک ٹکٹس والے گرفتار

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل میچوں کے ٹکٹ بلیک میں فروخت کرنے والے دو ملزمان کو سپیشل برانچ نے گرفتار کیا ہے۔

صحافی یاسر حکیم کے مطابق ملزمان گراونڈ کے قریب سی این جی فلنگ سٹیشن پر ٹکٹ بلیک میں فروخت کررہے تھے، ملزمان کے پاس تمام کٹیگری کے ٹکٹس موجود تھے۔

پاکستان سپر لیگ ایڈیشن فائیو کے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں میچز کا کل سے آغاز ہو رہا ہے۔

کرکٹ سٹیڈیم کے باہر پی ایس ایل میچز کے ٹکٹ بلیک میں فروخت کرنے والا ملزم سپیشل برانچ راولپنڈی نے گرفتار کرلیا، ملزم عابد اعظم پنڈوڑہ کے قریب نجی بوائز ہاسٹل میں رہائش پذیر ہے، ملزم کی نشاندہی پر مرکزی ملزم سعد علی کو بھی گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کو تھانہ نیو ٹاون پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے پاس پی ایس ایل کی تمام کٹیگریز کے ٹکٹس موجود تھے، ملزمان پانچ سو روپے والا ٹکٹ ڈیڑھ ہزار، 1500 روپے والا پرمیئیم ٹکٹ 3000 روپے اور وی آئی پی کٹیگری کے ٹکٹس اڑھائی ہزار کے بجائے پانچ ہزار روپے میں فروخت کررہے تھے، ملزمان کے قبضے سے پی ایس ایل میچوں کے ٹکٹس بھی برآمد کرلیے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے