پاکستان24 متفرق خبریں

جنرل باجوہ بالکل بھی نہ گھبرائے: وزیراعظم

فروری 26, 2020

جنرل باجوہ بالکل بھی نہ گھبرائے: وزیراعظم

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ برس فروری میں انڈیا سے کشیدگی کے دنوں میں جنرل باجوہ بالکل نہیں گھبرائے اور ایئر چیف بھی نہ گھبرائے۔

بدھ کو اسلام آباد میں ایئر فورس کی کامیابی کے حوالے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”مجھے گھبرانا چاہیے تھا مگر جنرل باجوہ کو دیکھ کر حوصلہ ملا۔“


عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیر میں پلوامہ واقعے کے بعد انڈیا کی جانب سے پاکستان پر حملے کی اطلاعات موجود تھیں اور گذشتہ سال فروری میں صبح تین بجے ایئرچیف نے ان کو فون کر کے بتایا کہ انڈیا نے بمباری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’اس وقت تک نقصان کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں تھی، اگلے روز پتا چلا کہ کوئی ہلاکت نہیں ہوئی‘۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ’اسی وقت حملے کا جواب دیا جا سکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا جبکہ اسمبلی کے اندر تمام سیاسی جماعتیں اختلافات کے باوجود ایک پیج پر آئیں اور اگلے روز پاکستان نے انڈیا کو جواب دیا۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے