پاکستان24 متفرق خبریں

پاکستان میں کورونا آ گیا، دو متاثر

فروری 26, 2020

پاکستان میں کورونا آ گیا، دو متاثر

چین سے پھیلنے والا کورونا وائرس پاکستان پہنچ گیا ہے اور پاکستانی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا کے دو متاثرین کی تصدیق کی جاتی ہے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ظفر مرزا نے کہا ہے کہ چیزیں کنٹرول میں ہیں گھبرانے کی ضروت نہیں۔

قبل ازیں محکمہ صحت سندھ کے ترجمان عاطف حسین نے پاکستان میں پہلے کورونا وائرس کے کیس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایران سے کراچی آنے والے یحیا جعفری میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

عاطف حسین کا کہنا تھا کہ ایران سے آئے 22 زائرین کو ایئرپورٹ پر کورونا وائرس کا شک ہونے پر آئیسولیشن میں رکھا گیا لیکن ان کے ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔

وزارت صحت سندھ کے بیان کے مطابق 22 سالہ یحیا کو بخار نہ ہونے کی وجہ سے ایئرپورٹ سے جانے دیا گیا تھا لیکن بعد میں وہ خود آغا خان ہسپتال آئے اور بتایا کہ جب سے سفر کیا ہے تو طبیعت خراب ہے جس کے بعد ٹیسٹ کیے گئےجو مثبت آئے ہیں اور اب ان کو الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔

عاطف حسین کے مطابق مریض کی فیملی کے پانچ افراد کو بھی احتیاط آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے اور ان کے ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے