پاکستان پاکستان24

پاکستان سے سعودی عرب جانے والوں پر پابندی

فروری 27, 2020

پاکستان سے سعودی عرب جانے والوں پر پابندی

سعودی عرب اور ایران کی حکومتوں نے اپنے ملکوں میں عمرے اور زیارات کے لیے داخلے پر عارضی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پابندی ان تمام ملکوں کے شہریوں پر ہوگی جہاں کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں۔

عمرے کے علاوہ سیاحتی ویزے پر سعودی عرب جانے والوں کو بھی پاکستان کے ایئرپورٹس پر روک دیا گیا ہے۔

پاکستان میں ٹور آپریٹرز نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب نے عمرہ ادائیگی پر عارضی پابندی لگائی تاہم اس فیصلے سے لاکھوں عمرہ زائرین متاثر ہوں گے۔

ٹور آپریٹرز کے مطابق پاکستان سے روزانہ پانچ ہزار زائرین عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جاتے ہیں۔

آپریٹرز کا کہنا ہے کہ عمرہ فیس، ایئر ٹکٹس اور ہوٹل بکنگ کرانے والے عمرہ زائرین کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عمرہ آپریٹرز کا کہنا ہے کہ عارضی پابندی کے فیصلے بعد سعودی عرب سے مزید ہدایات موصول نہیں ہوئیں۔

عمرہ آپریٹرز کا کہنا ہے کہا کہ جن زائرین نے جانا تھا ان کے ٹکٹ، ہوٹل بکنگ اور فیسوں کا کیا ہوگا سعودی عرب اب اس معاملے پر ہدایات جاری کرے گا۔

ادھر ایران نے مذہبی طور پر مقدس شہر قم میں زائرین کے داخلے پر پابندی عائد کی ہے جہاں کورونا کے سینکڑوں متاثرین کا پتہ چلا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے