کورونا کو روکنے کے لیے جمعہ کی نماز منسوخ
ایران نے ملک میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس کے پیش نظر جمعے کی نماز اور دیگر مذہبی اجتماعات کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جمعرات کو جاری کیے گئے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔
چین کے بعد ایران دوسرا ملک ہے جہاں کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
ایران کی نائب صدر معصومہ ابتکار کے خون کے نمونے میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ’ارنا‘ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہان پور نے کہا ہے کہ تمام اجتماعات تاحکم ثانی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران میں شیعہ مسلمانوں کے مقدس مقامات کی زیارات کرنے والے افراد نے کورونا پڑوسی ملک پاکستان میں بھی پھیلایا ہے جس کے بعد ایرانی حکومت نے قم شہر میں داخلے پر پابندی عائد کی۔

