پاکستان

صحافی کو اغوا کر کے چائے پیش کی گئی

فروری 28, 2020

صحافی کو اغوا کر کے چائے پیش کی گئی

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں انگریزی روزنامے سے وابستہ رپورٹر کو اغوا کرنے کے بعد پانچ گھنٹے تحویل میں رکھا گیا۔

بزنس ریکارڈر اخبار ذولفقار احمد کو جمعرات کی شام بلیو ایریا میں ان کے دفتر کے قریب سے سادہ کپڑوں میں ملبوس نامعلوم افراد نے اغوا کیا۔

صحافی عمران مختار کے مطابق اغوا کار ذوالفقار احمد سے ان کی ایک خبر کے بارے میں پوچھ گچھ کرنا چاہ رہے تھے۔

عمران مختار نے ٹویٹ کیا ہے کہ اغوا کاروں نے نامعلوم مقام پر لے جا کر ذولفقار احمد کو چائے پلائی اور پانچ گھنٹے بعد واپس چھوڑ گئے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان میں مقتدر ادارے اور ان کے لیے کام کرنے والے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ انڈین پائلٹ ابھینندن کو چائے پلانے کا سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے تھے۔

خیال رہے کہ دو ماہ قبل صحافی کامران یوسف کو بھی اسی انداز میں اغوا کیے جانے کے چند گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے