پی ایس ایل: کامیاب کپتانی کا نیا ریکارڈ
پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر اپنے کپتان سرفراز احمد کو بہترین کپتانوں میں پہلی پوزیشن دلا دی ہے۔
جمعرات کو جب کوئٹہ کی ٹیم نے اسلام آباد کو ہرایا تو یہ سرفراز احمد کی بطور کپتان پی ایس ایل میچوں میں 29 ویں جیت تھی۔ ان کی کپتانی میں گلیڈی ایٹرز نے سال 2016 سے اب تک 47 میچز کھیلے جن میں سے 17 میں شکست ہوئی۔
سرفراز احمد کی کپتانی میں کامیابی کا تناسب 63 فیصد ہو گیا ہے جبکہ ان سے قبل شاہد آفریدی کی کامیابی کا تناسب 60 جبکہ مصباح الحق کا 58 فیصد کے لگ بھگ تھا۔
واضح رہے کہ سرفراز احمد کو قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کے بعد ٹیم سے بھی نکالا جا چکا ہے۔

