ایرانی رکن پارلیمان کورونا سے ہلاک
ایران میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 54 ہوگئی ہے جن میں ایک رکن پارلیمنٹ بھی شامل ہیں۔
ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق محمد علی رمضانی کو چند روز قبل کورونا وائرس تشخیص ہوا تھا جس کے باعث سنیچر کو ان کا انتقال ہوا۔
واضح رہے کہ ایران کی خاتون نائب صدر، نائب وزیر صحت اور پانچ دیگر ارکان پارلیمنٹ سمیت متعدد افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔
تیزی سے پھلیتے وائرس نے ایران کی حکومت کو پارلیمنٹ کا اجلاس نہ بلانے اور داخلی سفر پر پابندیاں عائد کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
ایرانی حکومت نے عام شہریوں اور اعلی حکام کے ہسپتال اور نرسنگ ہومز کے دورہ کرنے پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔

