پٹرول کے بعد ایل پی جی بھی سستی
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں 12 روپے 71 پیسے فی کلو کمی کر دی ہے، سلنڈرکی قیمت میں ایک سو پچاس روپے کی کمی ہوگی۔
اوگرانے یکم مارچ سے ایل پی جی کی نئی قیمت کا اعلان کیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نےمارچ کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 12 روپے 71 پیسے فی کلو کی واضح کمی کی گئی ہے۔
فروری میں ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام گھریلو سیلنڈر کی قیمت ایک ہزار چھ سو اسی روپے تھی جو اب 150 روپے کی کمی کے بعد ایک ہزار پانچ سو تیس روپے کردی گئی ہے۔

