متفرق خبریں

نیب نے مرحوم شہری کو بھیجا نوٹس واپس لے لیا

مارچ 2, 2020

نیب نے مرحوم شہری کو بھیجا نوٹس واپس لے لیا

پاکستان پیپلز پارٹی اور سوشل میڈیا کی تنقید کے بعد قومی احتساب بیورو نے خورشید شاہ کے مرحوم بھائی کو بھیجا گیا نوٹس واپس لے لیا ہے۔

پیر کو جاری کیے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب سکھر کو یہ معلوم نہیں تھا کہ علی نواز شاہ وفات پا چکے ہیں۔

نیب اعلامیہ میں بتایاگیا کہ پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ، ان کی فیملی اور بے نامی داروں کے خلاف انکم سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نےتحقیقات کیں۔

دوران تحقیقات یہ پتہ چلا کہ خورشید شاہ سپننگ ملزلمیٹڈ میں پارٹنر ہیں اوریہ ایس ای سی پی میں سید علی نوازشاہ سمیت دیگرکےنام رجسٹرڈ ہے۔

بیان کے مطابق نیب نےتمام پارٹنرزکوبیانات کیلئے نوٹس جاری کیے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے