پاکستان24 عالمی خبریں

امریکہ کی طالبان جنگجوؤں پر بمباری

مارچ 4, 2020

امریکہ کی طالبان جنگجوؤں پر بمباری

افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ طالبان جنگجوؤں پر بمباری کی گئی ہے تاہم انہوں نے اس کو دفاعی کارروائی قرار دیا۔

گزشتہ ہفتے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن معاہدے پر دستخط کے بعد یہ امریکی فوج کی طالبان کے خلاف پہلی کارروائی ہے۔


بدھ کو امریکی فوج کے ترجمان سونی لیگیٹ نے ٖٹویٹ کیا کہ افغانستان کے صوبہ ہلمند کے علاقے نہر سراج میں ان طالبان جنگجوؤں کے خلاف فضائی کارروائی کی گئی ہے جو افغان پولیس کی چیک پوسٹوں پر حملے کر رہے تھے۔ 

فوجی ترجمان کے مطابق یہ ایک دفاعی کارروائی تھی جس کا مقصد طالبان کے حملوں کو روکنا تھا۔

قبل ازیں افغان حکام نے کہا تھا کہ ہلمند میں طالبان جنگجوؤں کے حملوں میں 20 افغان فوجی اور پولیس اہلکار مارے گئے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے قطر میں موجود افغان طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور بات چیت کو مثبت قرار دیا تھا جبکہ طالبان ترجمان نے کہا تھا کہ امریکہ کے ساتھ مستقبل میں بھی رابطہ رکھیں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے