اردو روزنامہ ’ایشین نیوز‘ بند کر دیا گیا
پاکستان میں ایک سال قبل اشاعت کا آغاز کرنے والے اردو اخبار روزنامہ ایشین نیوز کو اچانک بند کردیا گیا ہے۔
خیال رہے پاکستان میں اس وقت اخبارات اور ٹی وی چینلز سے منسلک صحافی مالی مشکلات اور غیر اعلانیہ سنسر شپ کا شکار ہیں۔
جمعرات پانچ مارچ کی صبح جب ایشین نیوز سے وابستہ صحافی اے کے فضل حق روڈ اسلام آباد بالمقابل پولی کلینک ہسپتال واقع دفتر پہنچے تو وہاں تالے لگے ہوئے تھے۔
اخبار سے وابستہ ایک صحافی نے پاکستان ٹوئنٹی فور کو بتایا کک سینٹورس شاپنگ مال کے ایچ آر کے کچھ ملازمین نے آکر تالے کھول دیے جس کے بعد شہر کے صحافی رہنماؤں کی بڑی تعداد ایشین نیوز کے دفتر پہنچنا شروع ہو گئی۔
خیال رہے ایشین نیوز کے مالک سردار تنویر الیاس پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں۔
صحافی رہنماؤں نے کہا کک سردار تنویر الیاس( مالک سینٹورس شاپنگ مال) جنھیں پاکستان کے صوبہ پنجاب میں سرمایہ کاری لانے کی ذمک داری سونپی گئی ہے انھوں نے اپنے ادارے کے پچاس لوگوں کو بے روزگار کرکے ان کا معاشی قتل کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اپنے ورکرز کا معاشی قتل کرنے والے سرمایہ کاری کیسے لائیں گے۔

