پاکستان پاکستان24

مذہبی اور لبرل خواتین کا مارچ مقابلہ

مارچ 8, 2020

مذہبی اور لبرل خواتین کا مارچ مقابلہ

پاکستان میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر رجعت پسند معاشرے کی روایات کے خلاف بڑے شہروں میں ”عورت آزادی مارچ“ کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلامی سمیت مذہبی تنظمیوں نے ”حیا مارچ“ کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور کے پریس کلبز کے سامنے آزادی اور حیا مارچ کرنے والی خواتین اکھٹی ہوں گی اور انتظامیہ نے تصادم سے بچنے کے لیے خواتین پولیس فورس تعینات کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گذشتہ دو ہفتوں سے عورت مارچ کے حق اور مخالفت میں سوشل میڈیا پر مہم جاری ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے