پاکستان

عورت مارچ سے برقع پوش گرفتار

مارچ 8, 2020

عورت مارچ سے برقع پوش گرفتار

اسلام آباد میں پولیس نے شٹل کاک برقع پہنے نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ نوجوان کے ساتھ مغربی لباس میں ملبوس لڑکی بھی تھی۔ دونوں کا مؤقف تھا کہ وہ وزیرستان سے ہیں۔

مارچ میں شامل پشتون نوجوانوں نے انتظامیہ سے احتجاج کیا کہ ان کی روایات کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

بعض پشتون نوجوانوں نے عورت مارچ کی انتظامیہ اور عوامی ورکرز پارٹی کی قیادت سے کہا کہ گرفتار کیے جانے والا شخص ’عورت آزادی مارچ‘ والوں کے ساتھ تھا اور اس کو پولیس سے نہ چھڑوایا جائے۔

پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو تھانہ کوہسار منتقل کیا ہے۔

نوجوان کی گرفتاری کے کچھ دیر بعد اس کے ساتھ آنے والی لڑکی نے احتجاج کرنے والے پشتون نوجوانوں سے کہا کہ وہ بھی وزیرستان سے ہے اور وہ برقع کے ساتھ یہاں آ کر بتانا چاہتے تھے کہ ان پر سماجی دباؤ ہے۔

پشتون نوجوانوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ نوجوان کی ساتھی لڑکی کو بھی حراست میں لے کر تفتیش کی جائے۔ اس دوران ٹی وی چینلز کے کیمرے مین لڑکی کے قریب آئے تو اس نے ہجوم سے جان چھڑانے کے لیے پریس کلب کی گلی میں دوڑ لگا دی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے