پاکستان

عورت مارچ: برقع پوش کو لانے والی لڑکی

مارچ 8, 2020

عورت مارچ: برقع پوش کو لانے والی لڑکی

اسلام آباد میں عالمی یوم خواتین پر دو برقع پوش عورت مارچ میں پہنچے۔ شٹل کاک برقع اوڑھے ایک نوجوان کو شناخت کیے جانے پر پولیس نے حراست میں لے لیا جبکہ اس کی ساتھی لڑکی نے اس پر احتجاج کیا تاہم اپنی شناخت وزیرستانی کے طور پر کرائی۔

پولیس حکام نے نوجوان کو تھانہ کوہسار منتقل کیا۔

تھانہ کوہسار پولیس نے بعد ازاں نوجوان کو شخصی ضمانت پر رہا کر دیا۔ پولیس محرر کے مطابق برقع پوش نوجوان کا نام زاہد حسین ولد شیر غلام ہے جو پارا چنار، کرم ایجنسی کا رہائشی ہے۔

حکام کے مطابق برقع پوش نوجوان اسلام آباد کے علاقے جی 13 میں عارضی رہائش رکھتا ہے اور اس نے بتایا کہ دوست لڑکی کے کہنے پر برقع اوڑھ کر آزادی مارچ میں عورتوں سے یکجہتی کے لیے آیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے