غیرقانونی مارچ: علما پر مقدمہ درج
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے خواتین کے عالمی دن پر بغیر اجازت جلوس و جلسہ کرنے والے 11 مذہبی رہنماؤں سمیت 400 مرد و خواتین پر مقدمہ درج کیا ہے۔

مقدمے میں نامزد کیے گئے زیادہ تر مذہبی رہنماؤں کا تعلق دیوبندی مکتب فکر سے ہے۔

