پاکستان24 متفرق خبریں

اٹلی میں کورونا سے پاکستانی شہری ہلاک

مارچ 11, 2020

اٹلی میں کورونا سے پاکستانی شہری ہلاک

کورونا وائرس سے پہلے پاکستانی شہری کی موت ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق 61 سالہ امتیاز احمد اٹلی کے شہر میلان کے نواحی علاقے میں مقیم تھا۔

واضح رہے کہ چین کے بعد اٹلی میں کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں جہاں 650 کے لگ بھگ افراد وائرس کا شکار ہو کر موت کے منہ میں گئے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ متاثرہ امتیاز احمد اٹلی کے شہر میلان میں مقیم تھا اور میت کو واپس لانے کے لیے قونصل خانہ لواحقین سے رابطے میں ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث اٹلی میں مقیم پاکستانی شہری کی موت ہوئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ دوران سفر ہی مسافروں سے صحت کے فارم بھروائیں اور کسی بھی غفلت کی صورت میں تاخیر کی ذمہ داری فضائی کمپنی پر ہوگی۔

بتایا گیا ہے کہ 61 سالہ پاکستانی شہری امتیاز احمد میلان سے 100 کلومیٹر دور بریسیا میں گزشتہ کئی برسوں سے رہائش پذیر تھا۔ پاکستان اور اٹلی کی حکومتیں شہری کی میت کو آبائی علاقے واپس بھجوانے کے لیے رابطے میں ہیں۔

ادھر بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ ایران سے آنے والے ہر شخص کو 14 دنوں کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے