متفرق خبریں

خاموشی کی وجوہات ہو سکتی ہیں: مریم نواز

مارچ 12, 2020

خاموشی کی وجوہات ہو سکتی ہیں: مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میں خاموش تھی جس کی بہت ساری وجوہات ہو سکتی ہیں، جمہوریت کی بالادستی اور آئین کے ساتھ جو تعلق ہے پہلے زیادہ مضبوط ہوا ہے، ڈرا کر مجھے کوئی نہیں روک سکتا،جب میری قیادت سمجھے گی اور ہدایت کرےگی میں آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کروں تو مجھے پیچھے نہیں پائیں گے،،پارٹی کے دو نعرے بھی بتا دئیے۔۔۔کہتی ہیں ووٹ کو عزت دو اور وزیر اعظم نواز شریف اب پارٹی کا نعرہ ہوگا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز لاہور سے اسلام آباد پہنچی جہاں انہوں نے جیل سے رہائی پانے والے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو مبارکباد دی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ان کا استقبال کیا۔

مریم اورنگزیب ،سینیٹر پرویز رشید اور کیپٹن صفدر بھی مریم نواز کے ہمراہ تھے۔ بعد ازاں مریم نواز شریف نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے سابق وزیراعظم کو رہائی پر مبارکباد دی ۔مریم نواز شریف نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو رہائی کی خوشی میں مٹھائی اور فروٹ بھی پیش کیے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مریم نوازنے کہاکہ شاہد خاقان عباسی میرے بڑے بھائی ہیں،شاہد خاقان نے کسی قصور کے بغیر بہادری سے جیل کاٹی۔ مریم نواز نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی کا کردار لائق تحسین ہے،انہوں نے کہا میرے بھائی اوربہن دن رات نوازشریف کی خدمت میں مصروف ہیں۔ نواز شریف کی ایک شریان 90 فیصد بند ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ میں تو خاموش تھی اس کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں مگر میڈیا پر پابندیاں ہیں کیا میڈیا میری آواز عوام تک سنائےگا؟۔انہوں نے کہاکہ میری جمہوریت سے وابستگی کمزور نہیں مضبوط ہوئی ہے،مجھے ایسے ہتھکنڈوں سے روکا نہیں جا سکتا ،جب بھی قیادت نے محسوس کیا کہ میں سامنے آ کر اپنا کردار ادا کروں تو مجھے عوام پیچھے نہیں پائیں گے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ میرے بغیر نواز شریف کے علاج سے انکار کی باتیں غلط ہیں مریم نواز نے کہاکہ لندن جانے کی اجازت مل گئی تو ٹھیک ہے، اجازت نہ ملی تو نواز شریف سے کہوں گی کہ جلداز جلد علاج کروائیں انہوں نے کہا کہ پارٹی کی قیادت ابھی موجود ہے انہوں نے کہا میں ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر اب بھی قائم ہوں اور اب ساتھ وزیر اعظم نواز شریف بھی شامل ہو گا۔

مریم نواز شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے بعد احسن اقبال کی رہائشگاہ پر پہنچیں اور ان کو رہائی پر مبارکباد دی احسن اقبال نے استقبال کیا کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا کہ مریم نواز نے مشکل وقت میں عوام میں اپنا مقام بنا یا ہے ۔ہم عوام کے حق میں بھر پور آواز بلند کرتے رہیں گے چاہی جیل بھی جانا پڑے۔

اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف کے سپاہی ہیں انہوں نے خود ڈٹ کر مقابلہ کیا ہم بھی عوام کے حق میں موقف پر قائم رہیں گے چائیے جیل بھی جانا پڑے۔

مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن پوری طرح متحد ہے اور عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی موجودہ مشکلات میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے